الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعطیل کلاں میں تنخواہ کا استحقاق

سوال

زید ایک ادارے کا مہتمم ہے۔ بے جا غلط نہی کی بناء پر انہوں نے بکر مدرس سے ۱۵ رشوال کو مستعفی ہونے کو کہا۔ بکر نے استعفیٰ پیش کر دیا۔ تو کیا اس صورت میں بکر تعطیل میں کلاں کی تنخواہ کا مستحق نہیں ہے؟ جبکہ مطالبہ استعفیٰ معزول کر دینے کے ہم معنی ہے۔ اور بصورت معزولی ادارہ مذکور کے دستور کے مطابق مزید ایک ماہ کی تنخواہ کا مستحق ہوتا ہے۔ غرضیکہ بکر مدرس تنخواہ تعطیل کلاں کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس لئے کہ استعفیٰ مہتمم کے مطالبہ پر دیا گیا ہے۔

جواب

اگر تعطیل، استعفاء، معزولی کے متعلق مستقلاً کوئی معاملہ نہیں ہوا تھا تو عام دینی مدارس کے عرف کو حکم تجویز کیا جائے گا۔ صورت مسئولہ میں جبکہ مدرس نے استعفیٰ نہیں دیا۔ شوال میں حاضر ہو کر کام کرنا چاہتا تھا۔ تو وہ تعطیل کلاں کی تنخواہ کا حقدار ہے۔ پندرہ شوال (تاریخ مطالبہ استعفاء) تک کی تنخواہ اس کو دی جائے، اور جو سامان اس کا محبوس کر لیا وہ واپس دیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو