سرکار سے ملحق مدرسہ کا محض دفتری خانہ پری کر کے امداد حاصل کرنا گرانی الاؤنس سے زائد دکھلا کر وصول کرنا
سوال
ایک مدرسہ میں چند مدرسین درسِ نظامی کی تعلیم پر مامور ہیں اور اس کی انھیں تنخواہ ملتی ہے اور ۳۰ روپیہ ماہانہ گرانی الاؤنس بھی ملتا ہے۔ ان اخراجات کی آمدنی کے لئے کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے بلکہ اہتمام کی طرف سے مختلف ذرائع اختیار کئے جاتے ہیں۔ ان ہی میں سے ذریعہ کے طور پر بعض دیگر ادارتی مصلحتوں کی بنا پر سرکار سے الحاق کر لیا گیا ہے مگر سرکاری نصاب کی تعلیم نہیں ہوتی، صرف دفتری خانہ پری کے ذریعہ تعلیم دکھلا دی جاتی ہے سرکار مختلف ناموں سے امداد دیتی رہتی ہے۔
جواب
اگر الحاق کی شرائط موجود نہیں، غلط بیانی کر کے شرائط الحاق موجودہ ظاہر کر کے الحاق کیا گیا ہے اور اس کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا، صرف دفتری خانہ پری کر کے بتلا دیا جاتا ہے کہ تقاضوں کو پورا کر دیا گیا اور اس طور پر امداد حاصل کی جاتی ہے تو یہ زور و خداع ہے اس کا لینا دانشمندی کے بھی خلاف ہے۔ پھر اس کی تقسیم کا سوال بے محل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔