ایام تعطیل کی تنخواہ
سوال
مدرسین مدرسہ رمضان شریف کے موقعہ پر مدرسہ کا کام کرتے ہیں جبکہ وہ ان کی رخصت کا وقت ہوتا ہے۔ اب ان کو اجرت کس حساب سے دی جائے کیا فیصد مقرر کر کے دی جائے یا بلا تعین دی جائے؟ (۲) جو مدرسین تعلیم کے اوقات میں مدرسہ کا کام کرتے ہیں، ان کو اجرت دینے کی کیا شرح ہونی چاہئے؟ (۳) دار العلوم دیو بند میں مدرسین یا سفیر مدرسہ کو رخصت اور عدمِ رخصت میں مدرسہ کا کام کرنے پر جو دیا جاتا ہے اس کی کیا شرح ہے؟ کیا آپ بغیر تنخواہ کام کرتے ہیں؟
جواب
(۱) اگر اس کے لئے مدرسہ کی طرف سے کوئی ضابطہ نہیں ہے تو طرفین باہمی مشورہ سے معاملہ طے کر لیں۔ مثلاً اس طرح کہ مستقل ملازم اگر ایام تعطیل میں فراہمی چندہ کی خدمت حسب تجویز ارکان مدرسہ انجام دے گا تو اس کو اتنے ایام کی تنخواہ دو چند دی جائے گی۔ یا اس سے کچھ زیادہ یا کم، جو کچھ طے ہو جائے، تا کہ جہالت باقی نہ رہے۔ فی صد مقرر نہ کریں کہ اس میں جہالت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔