ضاد کو ڈال وغیرہ پڑھنے کا حکم
سوال
اگر کوئی امام ضاد کی ادائیگی مخرج سے نہ کر سکے تو وہ کس کے مشابہ اس کو ادا کرے آیا ذال کے یا دال کے یا ظا کے ہر ایک کے جواز وعدم جواز کی دلیل کہ اگر ذال کے ساتھ مثلاً نا جائز ہے تو کیوں۔ اور دوسرے کے ساتھ کیوں جائز ہے اور نماز کن کن صورتوں میں فاسد ہوگی اور کن کن میں نہیں فاسد ہوگی؟
جواب
ضاد مستقل حرف ہے اس کو کسی دوسرے حرف کے مشابہ قصداً نہیں پڑھنا چاہئے”ظ“کے ساتھ صفات میں زیادہ اشتراک ہے نماز کی صحت وفساد معنی کی صحت وفساد اور قدرت ادا پر موقوف ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔