سورہ جمعہ میں ایک غلطی پڑھی گئی
سوال
امام صاحب نے درحالت صلوۃ سورہ جمعہ کا آخری رکوع تلاوت فرمایا۔ واذا رأو تجارةً أَوْ لَهْوَنِ انْفَضُّوا کے بجائے انفض کہہ پائے تھے کہ سانس بھر آئی اور انفضوا کو پورا نہ کر سکے پھر جب قراءت شروع کیا تو بجائے انفضوا کے فضوا پڑھا۔ کیا ایسی صورت میں نماز درست ہو گئی۔ اگر نہیں تو ادائیگی کی کیا صورت ہوگی؟ ایسے ہی التکاثر پورا نہیں کیا بلکہ الھکم التكاثر کہہ کر سانس توڑی یا نہیں توڑی۔ مگر کچھ اس طرح الگ الگ پڑھا جس سے دھو کہ ہونے لگا، تو اس طرح نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب
اس طرح نہیں پڑھنا چاہئے تا ہم نماز ہوگئی اعادہ واجب نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔