غیر عربی میں قرآن لکھنا
سوال
ایک مقامی نیم عالم صاحب نے قرآن حکیم کو بنگلہ خط میں اور ترجمہ میں لکھا ہے۔ جس کے شروع میں کہتے ہیں کہ یہ حروف بنگالیوں کے لیے ہیں لفظ بنگالی کی تشریح نہیں کی آیا بنگالی مسلمانوں کے لئے ہے یا اور کسی کے لئے ہے یہ تو سرخی ہوئی دوسرے صفحہ پر انھوں نے لفظ اللہ کو ﴾خاص شکل/نشان﴿ میں لکھا ہے۔ لوگوں نے دریافت کیا تو جواب دیا گیا کہ یہ ہماری چیز تھی جو ہندوؤں نے لے لی۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ۔ (۱) بنگلہ خط میں قرآن حکیم لکھنا کیسا ہے؟
جواب
عبارت منقولہ بالا سے معلوم ہوا کہ مصحف عثمانی کے رسم خط کی رعایت و متابعت لازم و ضروری ہے اور اس کے خلاف لکھنا اگر چہ وہ عربی رسم خط میں ہی کیوں نہ ہو ناجائز اور حرام ہے اور اس مسئلہ پر ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے بلکہ علماء امت میں سے کسی کا اختلاف نہیں تو یہ اجماعی مسئلہ ہوا پھر غیر عربی بنگلہ وغیرہ رسم خط میں لکھنا کیسے جائز ہو سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔