الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اُڑ یہ زبان میں قرآن وحدیث کا لکھنا

سوال

ہمارے یہاں اپنی صوبائی زبان اُڑ یہ کے علاوہ کسی اور زبان کو عام طور پر صحیح نہیں جانتے۔ اکثر لوگ دوسری زبان سے بالکل ہی نا واقف ہیں، خاص طور پر عربی اور اردو زبان سے بالکل نابلد ہیں لہذا احکام اسلام سیکھنے کے مشتاق ہونے کے باوجود سیکھ نہیں سکتے۔ اس لئے ان لوگوں کی خواہش ہے کہ احکام و ارکان اسلام اور تمام ضروری مسائل اُڑ یہ زبان میں شائع کرائیں اور اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ لہذا کیا اس مجبوری کی صورت میں مندرجہ ذیل مسائل و احکامات اُڑ یہ زبان میں سیکھ سکتے ہیں؟ (۱)

جواب

قرآن کریم اور احادیث کی دعا ئیں اصل عربی رسم الخط میں لکھ کر ان کا ترجمہ اور تفسیر اور تشریح اپنی زبان اُڑ یہ میں کر سکتے ہیں۔ فتح القدیر اور دیگر کتب فقہ میں یہ مسئلہ مذکور ہے۔ محض اُڑ یہ یا کسی اور زبان میں (عربی کے علاوہ) قرآن پاک کو لکھنا بالا جماع نا جائز ہے۔ كذا في الاتقان۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو