قرآن کریم کی ترتیب عثمانی
سوال
ایک عزیز نے ایک مولوی صاحب کے وعظ میں سنا کہ قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب بحوالہ اتقان حضرت عثمان نے دی ہے کیا یہ صحیح ہے اگر یہ صحیح ہے تو آنحضرت ﷺ اور حضرات شیخین کے زمانہ میں کس طرح سورتیں پڑھی جاتی تھیں مجھے یہ معلوم تھا کہ ہر سال رمضان میں حضرت جبرئیل حضور ﷺ سے دور کیا کرتے تھے کیا یہ بھی صحیح ہے یا نہیں۔ آخر حضرت عثمان سے پیشتر سورتوں کی کیا ترتیب تھی کیا اتقان معتبر کتاب ہے اور واعظ صاحب کا بیان صحیح ہے؟
جواب
اتقان علامہ جلال الدین سیوطی کی تصنیف ہے معتبر ہے مطلب یہ ہے کہ حضرت عثمان غنی نے اس ترتیب سے قرآن کریم کو جمع فرمایا ہے ترتیب حضور ﷺ کے اور شیخین کے زمانہ میں بھی یہی تھی لیکن یکجا لکھا ہوا عام طور پر نہ تھا بلکہ مختلف طرق لغات میں کہ ابتدا سہولت کے لئے عرب کی کئی لغات میں پڑھنے کی اجازت تھی کسی کے پاس کچھ لکھا ہوا تھا کسی کے پاس کچھ باقی ذہنوں میں ترتیب یہی تھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔