قرآن کریم ہندی میں لکھنا
سوال
ہندی میں جو قرآن مجید جماعت اسلامی ہند نے شائع کیا ہے اس کو پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں اور عربی رسم الخط عربی قرآن جو ہے اس کو تلاوت کرتے ہیں تو ان میں افضل کون ہے۔ عربی رسم الخط یا ہندی، کس کی تلاوت کا ثواب زیادہ ملے گا؟
جواب
الفاظ قرآن کو عربی رسم الخط میں لکھنا ضروری ہے، ہندی یا کسی اور رسم الخط میں لکھنے کی اجازت نہیں۔ اتقان میں اس پر ائمہ اربعہ کا اتفاق نقل کیا ہے۔ ہندی رسم الخط میں لکھنے سے عبارت مسخ ہو جائیگی ح، ذ، ز، ض، ظ میں نمایاں فرق نہیں رہے گا۔ سب کی صورت یکساں ہوگی۔ اصل مخارج وصفات سے ان کو ادا نہیں کیا جائیگا۔ استعلاء، اطباق، استطالت سب کچھ ضائع کر دیں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔