ترجمہ قرآن بغیر عربی عبارت کے
سوال
قرآن شریف کو بغیر عربی عبارت کے صرف اردو ترجمہ کے ساتھ چھاپنا کیسا ہے اور اس کو خریدنا اور پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
بغیر عربی کے محض اردو یا کسی بھی زبان میں قرآن شریف کو لکھنا چھاپنا منع ہے۔ اتقان میں اس پر ائمہ اربعہ کا اجماع نقل کیا ہے۔ فی الفتح عن الكافي ان اعتاد القراءة بالفارسية او اراد ان يكتب مصحفا بها يمنع اھ شامی ص ۳۲۶ ج ۱ اس سے خریدنے اور بیچنے کی بھی ممانعت معلوم ہوگئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔