الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اللہ کے لئے تعظیمی لفظ بولنے سے جمع کا شبہ

سوال

ایک صاحب قرآن شریف مترجم حضرت تھانوی لائے مگر جب کلام پاک منگوانے والے نے دیکھا کہ ترجمہ حضرت تھانوی کا ہے اور بسم اللہ کا ترجمہ یہ ہے شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں، بس فوراً کہہ دیا کہ یہ ترجمہ غلط ہے۔ اب آپ فرما دیں کہ یہ ترجمہ غلط ہے یا صحیح؟

جواب

یہ ترجمہ صحیح ہے۔ مقام ادب میں اس طرح بولتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں۔ اس سے جمعیت یا تعداد مقصود نہیں ہوتی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو