حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری کی حالت
سوال
(۱) قصص الانبیاء (اردو) میں حضرت ایوب علیہ السلام کے جسم اطہر میں کیڑے ہو جانے کا واقعہ درج ہے۔ حالانکہ تفسیر بیضاوی، جلالین، مدارک اور کشاف اور دیگر مستند تفاسیر میں اس قسم کے واقعہ کا ذکر نہیں۔ اکابر علماء حضرت شیخ الہند وفوائد از شیخ الہند رحمہ اللہ علیہ وغیرہ نے اس کی تردید فرمائی ہے ملاحظہ ہو ترجمہ قرآن پاک حضرت شیخ الہند اور حضرت مولا نا شبیر احمد عثمانی ص۵۹۲ وَاذْكُرُ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْنَادَى رَبَّهُ الخ فائدہ (تنبیہ)
جواب
قصص الانبیاء اردو میں دیر سے ہندوستان میں چھپی ہوئی موجود ہے اور عوام کے لئے کافی جاذب کتاب ہے۔ بعض جگہ مجلس منعقد کر کے اس کتاب کو پڑھا اور سنا جاتا ہے مگر سند اور حجت کے اعتبار سے یہ اس پایہ کی نہیں کہ اس پر کلی اعتماد کر لیا جائے۔ اس میں بہت سی غیر معتبر ضعیف مرجوح روایتیں موجود و درج ہیں بلکہ موضوع اور صریح غلط باتیں بھی درج ہیں، اسرئیلیات بھی درج ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔