نفخ صور کتنی مرتبہ ہے
سوال
ایک سوال کے جواب میں تفسیر ابن کثیر ۹۳ سے آپ نقل فرماتے ہیں کہ نفخ صور تین مرتبہ ہو گا (انتهی) حالانکہ شاہ عبد القادر موضح القرآن میں آیت فَصَعِقَ مَنْ فِي السموات وَمَن فِي الْأَرْضِ کے حاشیہ پر تحریر فرماتے ہیں کہ نفخ صور ایک بار ہے سارے عالم کے فنا کا۔ دوسرا ہے زندہ ہونے کا۔ تیسرا ہے بیہوشی کا بعد حشر کے چوتھا خبر دار ہونے کا۔ اس کے بعد اللہ کے سامنے حاضر ہو جائیں گے (انتہی)
جواب
تفسیر ابن کثیر ص ۳۷۷، ج ۳ سوره نمل یوم يُنْفَخُ فِي الصُّور ففزع مَنْ فِي السموات (الایہ) کے ذیل میں نفخ صور کی حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھا ہے و قوله يوم يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فهذه نفخة الفزع ثم بعد ذلك نفخة الصعق وهو الموت ثم بعد ذلك نفخة القيام لرب العالمين وهوالنشور من القبور لجميع الخلائق اھ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔