اسماء الہی میں الحاد کا مطلب
سوال
اسماء الہی میں الحاد کی تعریف کیا ہے؟ کیا ملحد دائرہ اسلام سے خارج ہے؟
جواب
ملحد کہتے ہیں سیدھے راستہ سے ہٹنے والے کو جو شخص شریعت اور اسلام کا سیدھا راستہ چھوڑ کر کسی دوسری طرف چلے۔ اگر وہ بالکل حدود اسلام سے باہر نکل جائے تو دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا بت پرست کہتے تھے کہ لات (بت) لفظ اللہ سے بنا ہے اور عزی (بت) لفظ عزیز سے بنا ہے اور منات (بت) لفظ منان سے قرآن کریم نے کہا کہ یہ اسماء الہی میں الحاد ہے، کیونکہ یہ اللہ کے ناموں کا بگاڑنا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔