محراب مسجد میں ایک مخصوص طغری
سوال
(۱) مکہ مسجد حیدر آباد میں مندرجہ ذیل کتبہ نصب ہے، اس طغری کے سلسلہ میں چند باتیں وضاحت طلب ہیں۔ ”اللہ ”بسم الله الرحمن الرحيم لا اله الا الله محمد رسول الله اللهم صلى على محمد وعلى ال محمد و بارک وسلم واعلى سیدنا غوثنا اعظم محمد محى الدين عبد القادر ياشيخ عبدالقادر شيئاً لله» لکھنا اور کہنا کیسا ہے؟(۲) امام کے رو برومحراب مسجد میں کسی قسم کا طغری لگانا یا کسی نوعیت کی تحریر لکھنا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
(۱) غوث ایک منصب اور عہدہ ہے، اپنے لغوی معنی میں نہیں تا ہم اس سے عقائد فاسد ہوتے ہیں یعنی لوگ انکو فریاد رس اور ہر ایک کی پکار سننے والا اور مدد کے لئے پہنچنے والا سمجھتے ہیں تو اس سے بچنالازم ہے۔(۲) ایسے طرز پر کوئی چیز لکھنا یا تحریر لٹکانا کہ دھیان ادھر جائے مکروہ ہے جیسے نقش و نگار سے روکا جاتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔