مسجد میں نقش و نگار سے متعلق عبارت
سوال
فتاوی دار العلوم، امداد المفتیین و عزیز الفتاوی جلد پنجم و ششم، ص ۲۸۸ر میں شامی کی یہ عبارت منقول ہے ” قال تاج الشريعة اما لو انفق في ذلك مالاً خبيثاً او مالاً مخلوطاً من الخبيث والطيب فيكره لان الله تعالى لا يقبل الا الطيب فيكره تلويث بيته بمالا يقبله “ بندہ نے شامی کی کتاب الوقف و دیگر ابواب میں تلاش کیا مگر بندہ کی کوتاہ نظری کی بنا پر نہ مل سکی، حضرت والا برائے کرم صفحہ وابواب تحریر فرمائیں۔
جواب
شامی ص ۴۴۲ رج ار مکروهات الصلوة مطلب فی احکام المساجد میں قول در مختار ” ولا بأس بنقشه خلا محرابه بجص وماء ذهب لو بماله الحلال“ ہے اس لفظ الحلال کے ذیل میں عبارت مسئولہ بحوالہ شرنبلالیہ مذکور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔