الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدینہ کا فوٹو اور اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا

سوال

ایک شخص نے مسجد میں چار فوٹو کیمرے کے کھینچے ہوئے لگائے ہیں، دو فوٹو میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دو فوٹو مدینہ منورہ کے ہیں، جس میں گنبد اور صحن دکھایا گیا ہے، اور صحن میں بارہ کبوتر دانہ کھاتے ہوئے دکھائے گئے، ایسی تصویروں کا مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟(۲) ایسی تصویروں کی موجودگی میں نماز پنجگانہ درست ہونگی یا نہیں؟

جواب

جاندار کا فوٹو بنانا اور مکان وغیرہ میں لگانا درست نہیں، مسجد میں لگانا اور بھی قبیح ہے، اگر نمازیوں کے سامنے ہو تو نماز بھی مکروہ ہوگی جاندار کی تصویر نہ ہو بلکہ دوسرے نقش و نگار ہوں جن کی وجہ سے نمازیوں کا دھیان اس طرف لگتا ہو تو ان کو بھی فقہاء نے خاص کر جدار قبلہ میں مکروہ لکھا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو