الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمع قرآن، تراویح و غیرہ کا حکم

سوال

فجر کی اذان میں جو الصلواۃ خیر من النوم پڑھتے ہیں، اور جو تر اویح پڑھتے ہیں، یہ بھی حضرت عمرؓ کی ایجاد ہے اور یہ بھی بدعت ہے اور کلام اللہ شریف حضرت ابوبکر کے زمانہ میں ایک جگہ جمع کیا گیا یہ بھی بدعت ہے۔ زید کا ایسا کہنا درست ہے۔ یا نہیں؟

جواب

”الصلوة خير من النوم “ اذان فجر میں کہنا حدیث سے ثابت ہے۔ یہ بدعت نہیں حدیث شریف میں حضور اکرم ﷺ نے حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما دونوں کا نام لیکر صاف صاف ان کے اتباع واقتداء کا حکم فرمایا ہے پس جو جو دین کے کام ان حضرات سے ثابت ہوں وہ بدعت نہیں قرآن پاک کو ایک جگہ جمع کرنا بدعت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو