ام کی جمع اُمہات ہے امام نہیں، اور يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِاِمَامِهِمْ کی تفسیر
سوال
وَيَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِاِمَامِهِمْ۔ امام ام کی جمع بتلا کر ایک عالم صاحب ترجمہ یوں فرماتے ہیں۔ کہ لوگ اپنی ماؤں کے نام سے پکارے جائیں گے۔ کیا ام کی جمع بھی کہنا درست ہے؟
جواب
ام کی جمع اُمہات آتی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ہے حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ الاية بعض لوگ اس کی جمع اُمات بغیر ہاء کے بھی بولتے ہیں۔فاما الجمع فاکثر العرب علیٰ امهات ومنهم من يقول أمات، لسان العرب ص ۳۰ ر ج ۱۲ امام راغب اصفہانی نے یہ فرق بیان کیا ہے کہ جانوروں کے حق میں اُمات اور انسانوں کے حق میں اُمہات۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔