الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عبادت واطاعت میں فرق

سوال

آیت وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ . کے سلسلہ میں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ عبادت انسان و جنات کی امتیازی خصوصیت ہے اور باقی مخلوقات اطاعت کرتی ہیں۔ تو کیا عبادت واطاعت کی حقیقت الگ الگ ہے؟ دونوں کا مفہوم جدا جدا ہے یا ایک ہے؟ کیا دونوں میں عموم خصوص مطلق کی نسبت ہے؟

جواب

عبادت غایت تذلیل کے ساتھ تعظیم حسب الامر صرف اللہ تعالیٰ کی کی جاتی ہے ایاک نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين الاية اطاعت (بات ماننا) دوسروں کی بھی کی جاتی ہے۔ أَطِيعُوا الله وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ - الآية عبادت اخص مطلق ہے اور اطاعت اعم مطلق ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو