الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ارض کی جمع قرآن کریم میں کیوں نہیں

سوال

قرآن مجید کے اندر جمع کا لفظ ارض یعنی زمین کے متعلق وارد نہیں ہوا بلکہ واحد آیا ہے اور آسمان کے لئے جمع کا لفظ آیا ہے جیسے آیة الکرسی میں ہے له مافي السموات و مافی الارض کیا زمین کے طبقات نہیں ہیں۔ جیسے سات طبق آسمان کے ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ زمین صرف ایک اور جز سات ہیں یا علیحدہ علیحدہ سات طبق ہیں مثل آسمان کے شعراء وعوام عام طور سے چودہ طبق کہتے ہیں مثلاً: کئے چودہ طبق پیدا خدا نے دکھائے معجزے خیر الوریٰ نے اور احادیث میں ہے کہ سات دوزخیں زمین میں ہیں اور سات جنت آسمان میں۔

جواب

سات زمین ہونا حدیث سے صراحہ ثابت ہے اور قرآن کریم میں بھی سورہ طلاق کے آخر میں ہے۔ واللهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ اس کی تفسیر جلالین شریف میں ہے سبع ارضین سات اجزاء نہیں بلکہ سات طبق آسمان کی طرح ہیں بعض روایات میں ہر زمین کے کچھ حالات بھی علیحدہ علیحدہ منقول ہیں۔ کذافی العرائس وبدائع الظهور ومجموعة الفتاوى۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو