الفاظ ثویبہ، عرب العرباء، ضرار کی تحقیق
سوال
لفظ ثویبہ جنہوں نے حضور ﷺ کو دودھ پلایا ہے، بضم ثاء مثلثہ و فتح واؤ، وسكون يا مثناة تحتانی و فتح ب، وہا ہوز صحیح ہے، یا بفتح ثاء مثلثه و سكون واو و كسر يا، تحتانی و فتح باء مثناة وهاء، ہو تی ہے، جواب ضرور دیں، ضرار بن از ور میں نفتح ضا معجمہ ہے یا بکسر، اس کے معنی کیا ہیں، حضرت شہید کے خطبہ میں لفظ عرب العرباء ہے العرباء بكسر الراء مہملہ ہے، یا فتح الراء مہملہ، اور یہ عرب کی صفت ہے، یا جمع اور معنی کیا ہیں؟
جواب
”ثويبه“ بضم الثاء مثلثه و فتح واو و سكون ياء مثناة تحتيه و فتح باء موحده وهاء هوز صحیح ہے ”ضرار“ بكسر الضاد بروزن کتاب صحابی کا نام ہے، اور معنی نقصان پہنچانا، ایک دوسرے کو عرب بفتحتين بمعنی تازی مونث مستعمل ہے، اس کی صفت کے لئے تین صیغے مونث لئے جاتے ہیں، ایک عاربة، دوسرا عربة، تیسرا عرباء صح عين و سکون راء مهمله اس طرح عرب عربة عرب عرباء اور عربات بھی اسکی صفت آتی ہے، اس کے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔