الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گوشت کو بغیر دھوئے ہوئے پکانا

سوال

ہمارے یہاں ایک ہوٹل پر گوشت بغیر دھوئے ہوئے پکایا جاتا ہے، اس میں خون کا جز بہت کچھ ہوتا ہے، ان سے دھونے کے لئے کہا جاتا ہے، تو کہتے ہیں کہ گوشت دھونے سے سالن کا رنگ خراب ہو جائیگا، آپ ہمیں یہ بتلائیں کہ خون سنا ہوا گوشت یوں ہی بغیر دھوئے پکایا جائے تو وہ کھانے کے لئے ٹھیک ہے یا پھر حرام، مکروہ وغیرہ؟

جواب

جانور کو ذبح کرتے وقت جب خون نکل گیا اور گوشت پر اس کا اثر باقی رہ گیا تو اس گوشت کا دھونا ضروری نہیں وہ گوشت پاک ہے، البتہ اگر گوشت کو مستقل جدا گانہ خون لگ گیا تو گوشت کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو