بائیں ہاتھ سے چمچہ پکڑ کر سالن نکالنا
سوال
چند آدمی ساتھ کھانا کھاتے ہیں، سب کے درمیان میں بڑے پیالہ میں دال ہے، اور ایک ہی چمچہ ہے، سب لوگ اپنے اپنے ہاتھ سے چمچہ پکڑ کر دال نکالتے ہیں، ان میں سے ایک شخص جو بائیں ہاتھ سے چمچہ پکڑ کر دال لیتا ہے، تاکہ ڈنڈی خراب نہ ہو، جس پر اور لوگ ناراض ہوتے ہیں، اس میں کسی کا فعل قبیح اور کس کا صحیح ہے؟
جواب
افضلیت والے اور عمدہ کام کا داہنے ہاتھ سے کرنا ثابت ہے، اور اس کی ترغیب بھی ہے، کھانے کے لئے دال نکالنا بھی اس میں داخل ہے، مگر اس کی وجہ سے تشدد نہ کیا جائے، بہت سے بہت نرمی سے سمجھا دیا جائے، البتہ کھانا پینا داہنے ہاتھ سے ہی کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔