کھانا گرم کھانا چائے گرم پینا
سوال
گرم کھانے کے لئے منع فرمایا گیا ہے، مگر آج کل گرم چائے اور گرم کھانے کا رواج ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
گرم کھانا جو برداشت نہ ہو سکے اس سے منع کیا گیا ہے، اور جو برداشت ہو سکے اس سے منع نہیں کیا گیا، ورنہ روٹی، سالن، چائے سبھی چیزیں گرم کھائی جاتی ہیں، اور ٹھنڈا کرنے سے اس کی لذت اور خاصیت میں فرق آجاتا ہے، یہی حال چائے کا ہے، ٹھنڈا کرنے کے بعد وہ چائے نہیں رہے گی بلکہ شربت بن جائے گی، شروح حدیث سے یہی تفصیل مستفاد ہوتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔