بلا نوٹس استعفیٰ سے استحقاق تنخواہ
سوال
زید نے ایک مدرسہ میں قوانین مدرسہ کے اقرار پابندی کے ساتھ قریب دو سال تک مدرسی کی۔ ایک روز افراد کمیٹی نے تعلیمی انحطاط کو دیکھ کر زید کی عزت و وقار سے تعرض کئے بغیر سنجیدگی کے ساتھ بوجہ انحطاط تعلیم کے توجہ الی الطلبہ کی یاددہانی کرائی۔ زید کو ناگوار گذری۔ اس بنا پر مدرسی سے استعفا دیدیا اور اب قوانین مدرسہ کا انکار کرتا ہے۔ استعفیٰ والے مہینے میں زید نے بیس یوم تعلیمی کام کیا اور دس دن باقی رہ گئے ہیں۔ وہ قوانین یہ ہے (۱)
جواب
تعلیمی انحطاط دیکھ کر توجہ دلانا مدرسہ سے علیحدہ کرنا نہیں، اس سے متاثر ہو کر مدرس نے استعفیٰ دیا ہے تو ایک ماہ قبل استعفیٰ دینا لازم ہے۔ استعفیٰ دیکر ایک ماہ کام کرے تو اس ماہ کی تنخواہ کا مستحق ہوگا۔ اب ان بیس یوم کی تنخواہ کا مستحق نہیں اگر استعفیٰ دے کر فورا کام ترک کر دیا ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔