الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فساد کے اندیشہ سے کچھ مدت گھر بھیجے گئے مدرس کو اس زمانہ کی تنخواہ

سوال

طلباء میں باہمی نزاع کی بناء پر ارباب مدرسہ نے ایک مدرس کو گھر بھیج دیا۔ پندرہ روز بعد یہ مدرس مدرسہ میں آگئے تو اس ۱۵ اردن کی تنخواہ دینا اور ان کو لینا کیسا ہے؟

جواب

فساد کے اندیشہ سے مدرسہ کے مصالح کی خاطر مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی نے جب ایک مدرس کو ۱۵ اردن کیلئے اس کے وطن بھیج دیا پھر فساد کا اندیشہ دفع ہونے پر باہمی مصالحت کے بعد مدرس کو بلا لیا تو ۱۵ اردن کی تنخواہ مدرس کو دی جا سکتی ہے اور اس کو لینے میں مضائقہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو