بغیر پڑھائے کمرہ کی حاضری پر تنخواہ لینے کا حق ہے یا نہیں؟
سوال
زید کسی عارضی بیماری کی وجہ سے ایک دن مدرسہ کے درس میں حاضر نہیں ہوا اور نہ سبق پڑھایا بلکہ مدرسہ کے احاطہ میں اپنے کمرہ میں رہا۔ تو اس کو اس مذکورہ دن کی تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ اس مدرسہ کا قانون یہ ہے کہ لڑکے جب غلہ وغیرہ کی وصولی کے لئے جاتے ہیں تو مدرس کے ذمہ اگر چہ کوئی کام نہیں رہتا لیکن اس کو مدرسہ کے احاطہ میں رہنا ضروری ہوتا ہے، چاہے درسگاہ میں رہے یا اپنے حجرہ میں۔
جواب
تنخواہ اس دن کے لینے کا حق نہیں۔ یہاں سبق نہ پڑھانا اپنی ذاتی ضرورت سے ہے۔ غلہ کی وصولی کے لئے لڑکے چلے جاتے ہے اور اس وقت سبق نہیں پڑھایا جاتا تو یہ مدرسہ کی ضرورت ہے۔ اس لئے قیاس صحیح نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔