الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رخصت بیماری میں روحانی بیماری کا توریہ

سوال

بعض احباب اپنے اخلاقی و معاشرتی و روحانی امراض کی بنا پر اپنی چھٹی بڑھاتے ہیں۔ ضابطہ میں جتنی چھٹی ہوتی ہے اس سے زیادہ مثلاً ایک ماہ کی چھٹی بیماری کے نام سے تار یا خط لکھ کر بڑھوائی۔ وہ بڑھ گئی اسے اپنی روحانی بیماری کے علاج میں گزار کر واپس ہوئے۔ وہاں جا کر پھر ملازمت شروع کر دی۔ اس بیماری کی چھٹی کی تنخواہ بھی مل گئی تو اس تنخواہ کا لینا کیسا ہے؟ کیونکہ اس دفتر میں بیماری سے مراد معروف بیماری جسمانی ہوتی ہے۔ اس مہینہ میں دفتر کا کوئی کام نہیں کیا۔

جواب

مبتلی بہ خود جانتا ہے کہ کون سی بیماری زیادہ نقصان دہ اور خطرناک ہے جس کے لئے چھٹی کی ضرورت ہے۔ صورت مسئولہ میں تو ریہ درست ہے۔ اور یہ تنخواہ بھی درست ہے۔ دولت مسلم اور غیر مسلم سے اس میں فرق نہیں ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو