پھلواری شریف کا جواب
سوال
ایک استفتاء کا جواب جو امارت شرعیہ بہار نے دیا ہے کیا سوال کے مطابق جواب درست ہے؟ جو اس میں منسلک ہے، چونکہ اس کو لے کر آپس میں شدید اختلاف ہو رہا ہے، لہذا جلد جواب دینے کی زحمت گوارہ فرمائیں۔
جواب
اختلاف کی تفصیل معلوم ہو تو اس کے متعلق کچھ لکھا جائے، اگر یہ لفظ ”لو جواب‘ طلاق کے لئے بھی مستعمل ہے اور اسی نیت سے شوہر نے یہ لفظ کہا ہے تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے کیونکہ لفظ کنایہ سے طلاق بائن ہوتی ہے، اور اس کو مکرر بولنے سے دوسری طلاق نہیں ہوئی، البائن لا يلحق البائن (درمختار) یہ بھی ضروری ہے کہ یہ لفظ بیوی کے حق میں بولا ہو یعنی بیوی کو طلاق دینا ہی مقصود ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔