الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لفظ جواب سے طلاق

سوال

(۱) شوہر اپنے بیوی کو برابر مار پیٹ لگاتا تھا، لڑکی کی والدہ نے داماد سے کہا کیوں مارتے ہو تو لڑکا بولا (گالی دے کر) کیا آپ جواب چاہتے ہیں لڑکی کی والدہ بولی جو آپ کی طبیعت ہے کر دیجئے، تو لڑکا گالی دے کر چار مرتبہ بولا لو جواب، لو جواب، لو جواب، لو جواب لڑکی وہاں موجود نہیں تھی، امید کہ شرعی حکم سے جلد آگاہ کریں گے۔ (۲) دین مہر میں اشرفی دیا گیا ہے، تو سکہ رائج الوقت کے حساب سے ایک اشرفی کی قیمت کیا ہوگی؟

جواب

(۱) صورت مسئولہ میں شخص مذکور کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اگر دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو دوبارہ نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں خواہ عدت کے اندر ہو یا بعد عدت۔ (۲) ایک اشرفی تقریباً گیارہ ماشہ سونا کے برابر ہوتا ہے، اتنے سونے کی موجودہ قیمت بازار میں معلوم کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو