معذور کا غسل اور اس کی امامت
سوال
ایک شخص پر غسل جنابت واجب ہے، نماز فجر کے پہلے غسل کرنے میں جب کہ سردی بھی شدید ہے بیمار ہونے کا یقین ہے کیا وہ غسل کا تیمم کرنے کے بعد وضو کر کے مکان میں نماز فجر ادا کرے یا مسجد میں جا کر نماز فجر ادا کر سکتا ہے جب کہ وہ اس مسجد کا امام بھی ہے اور اس سے زیادہ لائق شخص موجود بھی نہیں ہے۔
جواب
اگر پانی گرم کرنے کا انتظام ہے تو پانی گرم کر لیا جائے ورنہ تیمم کر کے نماز پڑھیں قضا نہ کریں غسل کے لئے جو تیمم کیا جائے وہ وضو کے لئے کافی ہوگا اگر وضو مضر نہ ہو تو تیمم سے پہلے وضو کرلیں تیمم سے جو نماز ادا کی جائے اس کے لئے ضروری نہیں کہ مکان پر ہی پڑھیں بلکہ مسجد میں جا کر جماعت سے پڑھیں جماعت ترک نہ کریں باجازت شرع جو شخص تیمم کرے وہ امامت بھی کر سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔