تیمم ایسی حالت میں کہ پانی ٹھنڈا یا گرم نقصان دے!
سوال
جو شخص ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کا عادی ہو اور اس کو یہ اندازہ اور تجربہ ہو کہ فلاں فلاں وقت ماء بارد سے غسل کرنے میں طبیعت خراب ہو جاتی ہے یا طبیعت خراب ہونے کا اندیشہ ہے اور ہو بھی جاتی ہے اور گرم پانی سے جلد طبیعت خراب ہوگی کیوں کہ وہ ماء بارد کا عادی ہے تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے۔
جواب
اگر بار بار کا تجربہ ہے غسل کرنے سے تکلیف ہو جاتی ہے تو ایسے وقت میں تیمم مشروع ہے ماء بارد سے اگر تکلیف ہو تو گرم پانی سے کرے، گرم سے تکلیف ہو تو بارد سے غسل کرے دونوں قسم کے پانی سے تکلیف ہو تو تیمم کرے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔