تنگی وقت کی وجہ سے غسل کا تیمم!
سوال
اگر کبھی ایسا اتفاق ہوجائے کہ ہم پر غسل فرض ہوگیا اور صبح کو ایسے وقت آنکھ کھلی کہ سورج نکلنے میں دس یا پانچ منٹ باقی ہیں اور گھر میں پانی موجود نہیں ہے باہر سے پانی لا کر غسل کرنے میں نماز قضا ہو جائے گی ایسی حالت میں غسل کا تیمم کر کے ادا نماز پڑھنی چاہئے یا غسل کر کے قضا نماز پڑھے؟
جواب
ایسی حالت میں تیمم کی اجازت نہیں غسل کر کے نماز پڑھیں، وقت باقی نہ رہے تو قضا پڑھیں لیکن جب سویرے اٹھنے کا اہتمام کرینگے تو قضا نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔