الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نا پاک شہد کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال

شہد کو پاک کرنے کا طریقہ بہشتی زیور میں یہ لکھا ہیکہ شہد میں برابر کا پانی ڈال کر اس قدر پکایا جائے کہ پانی جو ڈالا گیا ہے وہ جل جائے تین مرتبہ ایسا ہی کیا جائے لیکن سوال یہ ہے کہ شہد پانی میں ملانے اور پکانے کے بعد شہد نہیں رہتا بلکہ دوا بن جاتا ہے، اس لیے عرض یہ ہے کہ شہد کو شہد باقی رکھتے ہوئے کس طرح پاک کیا جائے کہ اس کی ماہیت تبدیل نہ ہو۔

جواب

اگر شہد سیال ہے منجمد نہیں تو اس میں اس کے برابر پانی ملا کر خوب ہلایا جائے پھر جب شہد پانی سے ممتاز ہو جائے تو پانی گرایا جائے، تین دفعہ اس طرح کرنے سے بھی ناپاک شہد پاک ہو جائے گا۔ اگر شہد منجمد ہو تو پہلے اسے سیال بنا لیا جائے۔ پھر طریقہ مذکورہ پر پاک کر لیا جائے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو