نا پاک گھی کو پاک کرنے کا طریقہ
سوال
کسی گھی یا دودھ کے مٹی کے برتن میں چوہا گر کر مر جائے تو اس دودھ یا گھی کو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نا جائز ہے تو اس برتن کا دھونے کے بعد استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ عوام میں مشہور ہے کہ مٹی کے برتن میں چوہا مر جائے یا کتا مٹی کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ مٹی کا برتن دھونے سے بھی پاک نہیں ہوتا، کیا اس کی کچھ اصل ہے یا نہیں؟
جواب
گھی اگر جما ہوا ہے تو چوہا نکال کر اسکے آس پاس سے تھوڑا تھوڑا نکال کر پھینک دے باقی پاک ہے، اگر گھی پتلا ہے بہتا ہوا ہے تو سب ناپاک ہو گیا، اسکے پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ اس میں اس کے برابر پانی ملا کر آگ پر پکایا جائے، جو پانی ہے جل جائے، تو پھر اتنا ہی پانی ڈالکر پکا لیا جائے، اسی طرح تین دفعہ پکانے سے پاک ہو جاتا ہے، یہ صورت بھی ہوسکتی ہے کہ گھی کے برابر پانی ملا کر رکھ دیا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔