جمعہ کے لئے سلطان اور اذن کی شرط
سوال
صحت نماز جمعہ کیلئے وجود سلطان اور اذن سلطان شرط ہے یہ شرط فرض ہے یا واجب بر تقدیر فرض یا واجب بوقت فقدان ان شرطوں کے کن دلائل معتمد ومستند سے نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے جیسا کہ ہندوستان میں یہ دونوں شرطیں مفقود ہیں کیونکہ اذافات الشرط فات المشروط. المراد بالشرط الا يصح الماموربه قبل الوجود ويفوت بفوته (قمر الاقمار الشرط ما يتوقف عليه وجود الشئ ولم يكن داخلا فيه ويلزم من انتفائه انتفاء المشروط عينى شرح هدایه ص ۵۶۱/ج۱۔ اذا اختلف التصحيح وجب الفحص عن ظاهر الرواية والرجوع اليها شامی ص ۶۲ / ج ۱ / .
جواب
(۱، ۲، ۳) اس شرط میں بعض احناف نے بھی کلام کیا ہے کہ اس پر کوئی دلیل نہیں ملی كما قال مولانا بحر العلوم في رسائل الاركان : ولم اطلع على دليل يفيد اشتراط امر السلطان الخ پھر جن حضرات نے اس کو شرط قرار دیا ہے وہ بعض حدیث سے استدلال کرتے ہیں جیسے زیلعی ص ۲۱۷ رج اور فتح القدیر ص ۴۱۲ / الغنیہ ص ۵۱۳ و غیر هم بعض اس کو خوف فتنہ سے بھی معلل کرتے ہیں جیسے ہدایہ وغیرہ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔