الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دو سو گھروں پر مشتمل آبادی میں جمعہ

سوال

گاؤں کرن پور تقریباً دو سو گھروں پر مشتمل ہے ۳۰٫۲۵ رگھروں کے سوا باقی تمام گھر غیر مسلم کے ہیں گاؤں پختہ سڑک کے کنارے ہے متصل ہی بس اسٹینڈ ہے یہاں موٹر ٹیمپو رکشہ سواری ملتی ہے اسٹینڈ پر چار دکانیں مٹھائی وغیرہ کی ہیں، گاؤں میں چند کھچڑی فروش دکانیں ہیں، جن میں اشیاء خوردنی وانگریزی دوا بھی ملتی ہے، گاؤں میں ایک مسجد، مکتب ایک اسکول، ڈاکٹر، سرکاری نرس، کمپاؤنڈر موجود ہے، آٹے اور چاول کا مل ہے، گاؤں سے باہر ایک ہائی اسکول ہے، جس میں ۵۰ یا ۶۰ مسلم بچے پڑھتے ہیں، جو اس گاؤں آ کر جمعہ میں شریک ہوتے ہیں، گاؤں کے لوگ…

جواب

دونوں فریق کی دلیل صحیح ہے نفس مسئلہ میں اختلاف نہیں ہے بلکہ انطباق میں اختلاف ہے، کہ صورت مسئولہ میں کون سی دلیل منطبق ہوتی ہے، ایسی حالت میں قطع نزاع کی شکل یہ ہے کہ دونوں فریق کسی ایسے ایک یا دو تین اہل علم پر متفق ہو جائیں جنکو فقہ میں بصیرت ہو وہ معائینہ ومشاہدہ کے بعد جو حکم دیں اس پر دونوں فریق عمل کریں انجری سے پوری کیفیت سامنے نہیں آتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو