الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص علماء حق کو برا کہے اس کو معلم بنانا

سوال

زید لوگوں کو بھی ورغلاتا ہے، جس سے مسلمانوں کے درمیان فساد ہو چکا ہے اور اس کی طرف سے اب بھی فساد ہونے کا اندیشہ ہے۔ زید اس سے پہلے اسی جامع مسجد کا امام بھی رہا ہے۔ مدرسہ دارالعلوم کے متعلقین کو اپنی تقریروں میں وہابی اور کافر کہتا ہے۔ بڑا جوش و اشتعال پھیلا چکا ہے۔ جس کی وجہ سے مسجد سے علیحدہ کیا گیا تھا۔ صرف مدرسہ میں برائے تعلیم بعض لوگوں کی گٹ (ضد) پر اس کو اپنے لوگوں نے مدرسہ میں رکھ لیا ہے جس کی وجہ سے اس کو موقعہ ورغلانے کا ملتا رہتا ہے۔

جواب

ابن سیرین کی حدیث ابوداؤد شریف میں ہے کہ یہ علم دین ہے، دیکھ لوغور کر لو کس سے اپنا دین حاصل کرتے ہو جیسا علم دین کی تعلیم دینے والا ہوگا ویسا ہی پڑھنے والوں پر اثر پڑے گا۔ کیونکہ بچے اپنے استاذ کے اثر کو قبول کرتے اور اس کے رنگ میں رنگے جاتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو