مہتمم کا اساتذہ وطلباء کے خطوط بلا اجازت پڑھنا
سوال
اگر کوئی مہتمم مدرسہ اساتذہ و طلباء کے آمدہ خطوط پڑھتا ہے۔ بغیر اجازت، اور کہتا ہے کہ یہ انتظام مدرسہ کے لئے ضروری ہے۔ یہ کیسا ہے؟
جواب
اگر مہتمم اور ذمہ دار کو انتظام برقرار رکھنے کیلئے اس کی ضرورت ہے تو بطور ضابطہ وقانون اس کو شائع کر دے خواہ فارم داخلہ میں درج کر دے تا کہ سب اس پر مطلع ہو جائیں۔ جس کا دل چاہے اس کو تسلیم کر کے داخلہ لے، نہ دل چاہے داخلہ نہ لے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔