چک بندی میں قبرستان اور مدرسہ کیلئے زمین رشوت دیکر چھڑانا
سوال
ہمارے موضع میں چک بندی ہو رہی تھی حکومت کی طرف سے قبرستان ومدرسہ کے لئے کچھ زمین چھوڑنے کا حکم تھا۔ مگر اہل کار نہیں چھوڑ رہے تھے۔ بہت کوشش کی مگر معلوم ہوا کہ کچھ رشوت لینا چاہتے ہیں۔ تو بمجبوری مدرسہ اور قبرستان کی زمین کے لئے سو روپیہ اہل کار کو دیا گیا جس میں پچاس روپیہ مدرسہ کا تھا اور پچاس روپیہ قبرستان کا تھا تو قبرستان اور مدرسہ کے لئے زمین دی گئی اور عمل درآمد بھی ہو گیا اور زمین مدرسہ کے لئے حاصل کر لی گئی آیا درست ہے یا نہیں؟
جواب
جبکه مدرسه وقبرستان کے لئے زمین چھوڑنا قانونی حق تھا اور بغیر روپیہ کے اس حق کو حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا تو مجبوراً روپیہ دینے والے گنہگار نہیں ہوئے۔ وہ زمین مدرسہ وقبرستان دونوں کی ہوگئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔