مدرسین کے لئے خاص کھانا
سوال
مجلس منتظمہ کی اجازت سے اگر مدرسہ کے روپے سے مدرسہ کے طلباء کے لئے عام اور مدرسین کے لئے خاص کھانا پکے تو یہ خاص کھانا مدرسین کے لئے جائز ہے یا نہیں؟ اس کا کیا حکم ہے؟ (۲) عام اور خاص کا برتاؤ از روئے شرع جائز ہے یا نہیں؟ (۳) کیا اسلام میں اس کی کوئی نظیر یا دلیل موجود ہے؟ اگر ہے تو مہربانی فرما کر تحریر فرمائیں۔ (۴) کیا ایک ہی مجلس میں بیٹھ کر بعض لوگ عام اور بعض لوگ خاص کھانا کھا سکتے ہیں؟ کیا حدیث شریف میں عام و خاص کا کوئی ثبوت ہے؟
جواب
حدیث پاک میں ہے انزلوا الناس منازلهم جیسا کہ مسلم اور ابو داؤد کی روایت سے جامع صغیر ص ۱۰۸ ج ۱ میں مذکور ہے۔ اس حدیث کے پیش نظر تخصیص و تعمیم کے بے شمار واقعات ظاہر ہوئے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں ایک سائل آیا تو اس کو معمولی چیز دے کر چلتا کر دیا۔ ایک مہمان آیا تو اس کو بیٹھا کر اہتمام سے کھانا کھلایا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔