الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام ومدرس کی بد چلنی کا علم ہوتے ہوئے لوگوں کو واقف نہ کرنا

سوال

ایک آدمی کسی مسجد کے امام اور مدرسہ کے مدرس کے متعلق بد چلنی جانتا ہے، اس کی چال چلن کے بارے میں موضع والوں کو آگاہ نہ کرے، جبکہ تمام آدمی اس کے پیچھے نماز ادا کرتے ہیں اور موضع کے لڑکے لڑکیاں مدرسہ میں پڑھنے جاتے ہیں جبکہ وہ آدمی اس امام کو بد چلن جانتا ہے، ایسے آدمی پر کیا فتویٰ عائد ہوتا ہے؟

جواب

اگر اس کا مقصد یہ ہے کہ امام کا عیب ظاہر نہ ہو اور لوگوں کی نظروں میں وہ ذلیل نہ ہو بلکہ تنہائی میں اس کو نصیحت کر دے اور امام بدچلنی سے باز آ جائے توبہ کرے تو اس شخص کا یہ طریقہ درست اور بہتر ہے، اور اگر کوئی دوسرا مقصد ہے تو اس کو ظاہر کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو