بیوی کا ارادہ تھا کہ اپنے کڑے مدرسہ میں دیدے اس کا انتقال ہو گیا شوہر کیا کرے؟
سوال
زید کی بیوی کا انتقال ہو گیا وہ اپنے کڑے چلنامی کے مدرسہ میں دینا چاہتی تھی۔ تو جس مدرسہ میں کلام پاک، اردو کی تعلیم ہو لیکن بیرونی بچے قیام و طعام والے نہ ہوں تو اس مدرسہ میں وہ چاندی وغیرہ دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اور مسجد میں دینا کیسا ہے؟
جواب
یہ زکوۃ یا صدقہ واجبہ نہیں، مدرسہ یا مسجد میں دینا درست ہے۔ تعمیر و تنخواہ میں بھی خرچ کرنا صحیح ہے، ہاں اس کا لحاظ ضروری ہے کہ اس میں نابالغ کا حصہ نہ ہو اور جس بالغ کا حصہ ہو وہ بھی بخوشی مسجد یا مدرسہ میں دینے کی اجازت دیدے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔