عورتوں کا بلا اجازت شوہر مدرسے کے جلسہ میں چندہ دینا
سوال
زید اور بکر چند آدمیوں نے مل کر مدرسہ کا جلسہ کرانا چاہا باجازت مہتمم مدرسہ گاؤں میں عورتوں وغیرہ سے بلا اجازت ان کے شوہروں کے چندہ میں غلہ لیا گیا جو کہ عورتوں نے بخوشی دیا تو اس آمدنی سے جلسہ ہوا یہ کیسا ہے؟
جواب
یہ صحیح ہے کہ عورت کو بغیر شوہر کے اجازت کے شوہر کے مال میں تصرف درست نہیں۔ لیکن جب شوہر اس تصرف پر رضامند ہیں تو یہ چندہ میں وصول کیا ہوا غلہ شرعاً سب درست ہے اب اس پر اعتراض بے محل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔