سفیر کو سبکدوش کر دینا
سوال
ہمارے یہاں ایک سفیر صاحب عرصہ آٹھ ماہ سے تھے ان کو ایام کار کردگی کی تنخواہ پیشگی بھی دی جاتی رہی۔ حسب ضرورت ان کو قرض بھی دیا جاتا رہا، جس کا صاحب موصوف کو احساس بھی معلوم ہوتا ہے۔ آج کل حالات اور گرانی کی وجہ سے مدرسہ کی مالی حالت کمزور ہو کر پیشگی رقم ایام کار کردگی دینے میں تاخیر ہوتی رہی جس کو موصوف تکلیف پر محمول کرتے ہیں۔ حالانکہ جن حالات سے وہ دو چار ہورہے تھے احقر بھی پانچ بچے والا ہے۔
جواب
قوت برداشت سب کی یکساں نہیں ہوتی۔ ہر ایک کے ساتھ اس کی حیثیت کے موافق معاملہ کرنا چاہئے۔ نرمی سے سمجھا دینا قرین مصلحت تھا۔ مدرسہ کا بھی فائدہ تھا۔ کیونکہ دوسرا معاون آپ کے پاس موجود نہیں۔ اپنے احسان اور حسن کارکردگی کی بناء پر غصہ ہو کر ایسی کارروائی کرنا اپنے احسان کو ختم کر دینا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔