سفیر کی غلطی پر جرمانہ
سوال
زید و بکر مدرسہ کا چندہ کرنے کے لئے ایک طویل سفر اس لئے کرتے ہیں کہ دو ہزار روپیہ ضرور ہو جائیں گے۔ مگرے اردن کی دوڑ دھوپ کے بعد کل چندہ چھ سو پچاس روپیہ کے قریب ہوتا ہے اور خرچہ تقریباً دو سو روپیہ ہوتا ہے جس میں ایک روپیہ بھی ناجائز خرچ نہیں کیا۔ اب سفیر چندہ کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے خرچ میں کمی اس صورت سے کرتے ہیں کہ عمر نے پچاس روپئے دیئے اس کو رسید ہی میں پانچ بنا دیا اور خرچ کا پرچہ بجائے دوسوروپیہ کے ایک سو پچاس بنا کر مہتم کو پیش کر دیا۔ اس نیت سے یہ کام کیا کہ ہم پر تو مدرسہ کا کوئی پیسہ نہیں رہا۔
جواب
سفیر نے غلطی کی اگرچہ نیک نیتی سے کی۔ اب اس کی تصحیح کر دیں۔ جرمانہ سفیر سے وصول نہ کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔