الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ہائی اسکول میں چندہ دینا

سوال

میرے علاقہ میں ہندو اور مسلمان دونوں مل کر ایک ہائی اسکول کھول رہے ہیں، جس میں دونوں چندہ دے رہے ہیں، مجھے بھی پانچ سو روپئے دینے کو کہتے ہیں، تو مجھ کو اس میں ثواب ملے گا یا نہیں؟

جواب

جبکہ اپنے بچے بھی اس میں تعلیم حاصل کریں گے، تو کچھ ثواب ضرور ہوگا، اگر چہ خالص اپنے بچوں کی دینی تعلیم کا ثواب اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے مگر اس کا خیال رہے کہ وہاں بد دینی کی تعلیم نہ ہو جس سے عقائد واخلاق تباہ ہو جائیں، ورنہ سخت وبال ہو گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو