الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مدرس کو ہم نے الگ کیا پھر سر پرست نے رکھ لیا مدت علیحدگی کی تنخواہ کس کو دینی ہے؟

سوال

مدرسہ اسلامی کے ایک مدرس کو ایک شکایت کے مسموع ہونے پر اپنے طور پر تحقیق کرنے کے بعد جو ان کے نزدیک درست تھی مہتمم مدرسہ نے بمشورہ چند اراکین مدرسہ مدرس مذکور کو ملازمت مدرسہ سے برخاست کر دیا۔ بعد برخاستگی مدرس مذکور اپنے وطن چلے گئے۔ سرپرست مدرسہ کو جب برخاستگی کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے شکایت مسموع کا شرعی ثبوت فراہم نہ ہونے کی وجہ سے یہ برخاستگی کالعدم قرار دیدی، مدرس مذکور کو ملازمت پر بحال کر دیا، چنانچہ ان کو وطن سے بلا کر کار متعلقہ ان کے سپرد کر دیئے گئے۔

جواب

اگر مہتمم کو اختیار تھا برخاست کرنے کا اور اپنے گمان کی حد تک ثبوت کے بعد برخاست کیا ہے تو ان ایام کی تنخواہ مہتم پر نہیں ہے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ سر پرست اپنے پاس سے دیدے۔ اگر مہتمم کو بغیر سر پرست کی اجازت کے اختیار نہیں تھا تو مہتمم صاحب پر ذمہ داری ہے، بہتر یہ ہے کہ اس کو قانونی شکل نہ دی جائے بلکہ مہتمم صاحب وغیرہ خارجی طور پر بہ حیثیت اعانت ان کی خدمت کر دیں تاکہ ان کے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو