مدرسہ کے کمرہ میں ملازم کے بچوں کو رکھنا
سوال
امام صاحب کے بچے، اہلیہ مدرسہ کے کمرہ میں رہتے ہیں۔ بعض لوگ اس کو حرام بتلا کر عوام کو بہکاتے ہیں۔ آیا مدرسہ اسلامیہ میں اہلیہ کو رکھنا حرام ہے یا حلال؟ جو حرام بتلاتے ہیں شریعت کے نزدیک وہ کیسے ہیں؟
جواب
جو شخص امام یا کوئی بھی مدرس ہو اور اس کی ملازمت کیلئے مدرسہ کی طرف سے مکان کا بھی معاملہ ہے تو اسکو اپنے بچوں اور اہلیہ کو مدرسہ کے مکان میں رکھنا شرعاً درست ہے۔ جو شخص اسکو ناجائز کہتا ہے وہ غلط کہتا ہے، پردہ کا لحاظ بہر حال ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔